لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھگدڑمچ گئی۔
ہم نیوز کو موصول اطلاع کے مطابق اندرون ملک روانگی کے لاؤنج میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب گولی چلنے کی آواز آئی۔
گولی چلنے کی آواز پر تمام متعلقہ سیکیورٹی فورسز الرٹ ہوگئیں اورانہوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ فائرنگ ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکار کے پاس موجود اسلحہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے موقع پر موجود اے ایس ایف کے اہلکار کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔
ایئرپورٹ پر صورتحال معمول پر آگئی ہے البتہ تاحال فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔