پی آئی اے کی نجکاری سے قبل طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے (PIA)

پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری سے قبل اہم فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کے حامل طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے ، طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

 

، ذرائع کے مطابق بوئنگ 737، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے، ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹینڈرز میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے باوجود تقریباً 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔


متعلقہ خبریں