وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری،سردی بڑھ گئی

snow fall برف باری

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،مختلف علاقوں پر برفباری سے سفیدی چھا گئی ہے۔

اپر گریس، ہلمت،تاؤبٹ،اڑانگ کیل، رشونٹر، سرداری ساؤناڑ، لوات بالا سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

نیلم،ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام اور گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،بالائی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام کے متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین اور زیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 6اورزیارت میں 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں