برطانوی فوج نے100 سال بعد سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فوج نے اپنی پالیسی پر کئی ماہ نظرثانی کے بعد حاضر سروس فوجیوں پر داڑھی رکھنے پر پابندی اٹھا لی ہے۔
روس سے جنگ ہوئی تو برطانوی فوج کم پڑ جائے گی، سربراہ برطانوی فوج
برطانوی اخباد دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے اس فیصلے پر دستخط کیے، شاہ چارلس برطانوی افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپاہیوں اور افسران کی داڑھی اور مونچھوں کی صفائی ستھرائی کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے گی، پالیسی میں تبدیلی سے فوج میں نئی بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیت
اخبار کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں اس تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا۔ سر پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی فوری طور پر لاگو ہو جائے گی۔