پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش جاری ہے، مائیک ہیسن اور شین واٹسن کے بعد پی سی بی کا گیری کرسٹن سے بھی رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن نے پی سی بی سے وقت مانگ لیا ہے۔ پی سی بی نے گیری کرسٹن کو لمبے عرصے تک قومی ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی ہے۔
گیری کرسٹن ان دنوں بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
غیر ملکی کوچ کا معاملہ ایک ہفتے میں حل ہو جائے گا، چیئرمین پی سی بی
سابق جنوبی افریقی ٹیسٹ کرکٹر کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ گیری کرسٹن بھارتی اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔
ان کی کوچنگ میں بھارت 2011 میں عالمی ورلڈکپ بھی جیت چکا ہے۔
خیال رہے کہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں غیر ملکی کوچ کا معاملہ حل ہو جائے گا،ٹیم کے11کھلاڑی ہیں اور بورڈ میں 900بندے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری مکمل ہے،امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔
سیمنٹ کی بوری 1239روپے کی ہوگئی
انہوں نے کہا 3سینٹرز کو اپ گریڈ کررہے ہیں،امید ہے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہوجائیں گے،پاکستان کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔