سونا مزید 100 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 29 ہزار ہو گئی

سونا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ  ، ساڑھے 29 ہزار ہو گئی۔

بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی اونس کی قیمت 2200 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 96 ہزار 760 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں