اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا

اسٹاک ایکسچینج ( stock market)

 اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈالر مسلسل تنزلی کا شکارہونے سے روپے کی قدر میں استحکام آنے لگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 278 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوئی ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  بدھ کے روز کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبور کر گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 286پوائنٹس کا اضافہ

دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے60 پیسے کا ہوگیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں