سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے، نعیم حیدر پنجوتھہ

نعیم حیدر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ، ان کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

28 سے 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو توڑنے اور خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،انکا کام ہی پیسے دے کر لوگوں کو خریدنا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تھی تو معاشی چیلنجز سرفہرست تھے،ملک میں جس نوعیت کے ابھی حملے ہوئے ہیں وہ تشویشناک ہیں، 2013اور2018کے دوران بھی اس سے زیادہ شدت تھی۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 5 سستا ہو گیا

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا تھا، آئندہ دنوں میں ہم اسی طرح اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں