وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر بریفنگ دی۔

بانی پی ٹی آئی نے مبینہ انتخابی دھاندلی اور نتائج کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، معاہدے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔

اجلاس میں کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دی، کابینہ نے میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔


متعلقہ خبریں