موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور میں 21 مارچ سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21مارچ سے پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں لاہور اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں 2 سے 3 روز مزید موسم گرم رہےگا جس کے بعد سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔کراچی میں آج درجہ حرارت 37ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راجھستانی ہواوں کی وجہ سے پورے سندھ میں موسم گرم ہواہے۔