مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی اے کا مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

منی لانڈرنگ کیس میں تحریک اںصاف کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے اسیکیوشن کی راسخ الہی، تحریم الہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

گارنٹی دیں ، غائب نہیں کیا جائیگا تو وطن واپسی کیلئے تیار ہوں ، مونس الٰہی

عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پراسیکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظورکرنے کے اقدام کوہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں