ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر dollar

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 63 پیسے کی سطح پر بندہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک  میں ڈالر14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پرامریکی کرنسی کی قیمت 11 پیسے گر گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی۔ سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نئی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر سستا ہونے کے بعد 2170 اونس ہوگیا۔


متعلقہ خبریں