بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے پر تحریک انصاف کی سابق رہنما ملیکہ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا اپنی بیمار بڑی بہن سے ملنے جانا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ انکی بڑی بہن وینٹیلیٹر پر ہیں اور وہ زندگی موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔
ملیکہ بخاری نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا
اس ٹویٹ کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ‘ میں متعلقہ حکام سے بات کروں گی، امید ہے کہ آپ نے اس سلسلے میں درخواست دی ہوگی۔’ جس کے بعد ملیکہ بخاری کا نام نو فلائی لسٹ سے نکلوا دیا گیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
بعد ازاں ملیکہ بخاری نے بذریعہ پوسٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بروقت مداخلت کا شکریہ۔ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میرا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔