وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی دہشتگردی کی لعنت کو شکست دی اب بھی دیں گے۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک جماعت بیرون ملک پاکستان کیخلاف مذموم سازشوں میں ملوث ہے، کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی خودمختاری کیخلاف کھیل رہے ہیں، ایک جماعت پاکستان کیخلاف سازش کررہی ہے۔
مقامی عدالت نے10سال بعدسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےہتک عزت کیس کافیصلہ سنادیا
انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے چلنے والی جماعت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، یہ پاکستان کےد وست نہیں دشمن ہیں، 9مئی کو ایک جماعت کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا تھا۔
پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا جس سے مہنگائی بڑھی، ایک جماعت پاکستان کو بیرون ملک رسوا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا ، جو کوئی اور تصور بھی نہیں کر سکتا تھا ۔
پی آئی اے کی نجکاری کو سب سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی،وزیر خزانہ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات پر ہمیں بھی اعتراضات تھے مگر ہم نے تو کسی کو خط نہیں لکھا ، آج یہ امریکی سنیٹرز کے پاوں پکڑ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو جیل سے باہر نکالو ۔
اگر ان کے لیڈر کو جیل سے نکلنا ہے تو این آر او سے نہیں نکل سکتا ، اور نہ ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو امریکا یا آئی ایم ایف این آر او نہیں دے سکتا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اگر سمجھتے ہیں کیسز جھوٹے ہیں تو اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کریں ، ہم پر بھی جھوٹے کیسز بنائے گئے مگر کبھی کسی بیرونی ادارے کو شکایت نہیں کی ۔