فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام میر مرتضی بیرا رکھا

فاطمہ بھٹو

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو اور ان کے شوہر گراہم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے والد کے نام سے رکھا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیاکہ گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بچے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔

پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانہ

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کرے فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔

فاطمہ بھٹو نے ساتھ ہی تصویر شئیر کی جس میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضی بیرا رکھا ہے۔ فاطمہ بھٹو نامور لکھاری اور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ مرحوم مرتضی بھٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں