اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ، ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت پر سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز پر جواب جمع کروانے پر وقت مانگ لیا، احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دیجئے گا۔
9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔
جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور 3 کا چارج ہے، احتساب عدالت نمبر 2 کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائے گا۔
ایک ریفرنس احتساب عدالت نمبر دو میں زیر سماعت ہے، جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ریفرنس کی بطور ڈیوٹی جج سماعت کی تھی۔
عدالت نے نیب کو 19مارچ تک ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا وقت دیتے ہوئے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔