انٹربینک میں ڈالر 278 روپے60 پیسے کا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

انٹر بینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

دوران کاروبار ڈالر سستا ہونے سے 278 روپے60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے77 پیسے پر بند ہوا تھا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے، 100انڈیکس میں 133پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

دوران کاروبار انڈیکس 64ہزار 930پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 65064 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں