بابر اعظم کی روزے کی حالت میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی روزے کی حالت میں پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بابر نے گراؤنڈ شاٹس کے ساتھ ساتھ چھکے مارنے کی بھی پریکٹس کی۔

آئی سی سی کو چیئرمین پی سی بی کے دو عہدوں پر کوئی اعتراض نہیں

خیال رہے کہ آج پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بابر اعظم کی پشاور زلمی اور محمد رضوان کی ملتان سلطانز آج پلے آف میں مدِ مقابل آئیں گی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

 

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13ویں بیٹر بن چکے ہیں، بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار 405 رن بنا لیے ہیں۔ سابق کپتان نے دس ہزار رنز کا سنگ میل 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دس ہزار رنز 285 اننگز میں بنائے تھے۔

صرف یہی نہیں بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں