معروف اداکارہ امر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی ذاتی باتیں کرنا میری غلطی تھی۔
امر خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے حالیہ انٹرویو کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ اگر میڈیا پورٹلز میرے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس کو شیئر کرنے سے گریز کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔
لوگ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں، کبری خان
انہوں نے لکھا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں نے انٹرویو کے دوران انتہائی ذاتی تعلقات پر کھل کر بات کی، عوامی طور پر کسی بھی چیز کے بارے میں ایمانداری سے اعتراف کرنے سے مختلف قسم کے اثرات ہو سکتے ہیں اس لیے انسان کو اس طرح کی چیزوں کو اپنی نجی زندگی تک محدود رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے اب میرے اس انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کریں میں اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا بے حد احترام کرتی ہوں اور میرا مقصد کسی کو نیچا دکھانے کا نہیں تھا۔
واضح رہے امر خان نے اپنے انٹرویو میں اپنے والد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کبھی بھی اپنے دل میں والد کے لیے محبت اور گرمجوشی پیدا نہیں کر سکی۔