ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 71 ہزار 500ڈالرزسے بڑھ گئی۔
ایک بٹ کوائن 71ہزار 500ڈالر کا ہوگیا، رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں نئی امریکی سپاٹ ایکسچینج ٹریڈڈ کرپٹو پروڈکٹس کے لیے سرمایہ کاروں کی مانگ اور عالمی شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے اضافہ ہوا۔
پاکستان کی چین کو کٹلری کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ
بٹ کوائن کی گرنے سے قبل 70 ہزار 105 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی جبکہ آخری بار یہ 68 ہزار 317 ڈالرز میں فروخت ہوا، یاد رہے کہ 29 فروری2024ء کو کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 2 سال بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، فروری کے دوران بٹ کوائن کی قدر 42 فیصد بڑھی۔