قومی کرکٹرز کی فوجی ٹریننگ، پی سی بی حکام کا کاکول اکیڈمی کا دورہ

پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول میں فوجی ٹریننگ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے پی سی بی حکام نے کاکول اکیڈمی کا دورہ کیا۔ پی سی بی کے تین رکنی وفد نے کاکول اکیڈمی میں حکام سے ملاقات کی۔

پی سی بی حکام کے وفد میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، فزیو کلف ڈیکون اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ڈاریک سائمونز شامل تھے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ، چیئرمین پی سی بی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پی سی بی وفد نے کاکول میں انتظامات کا جائزہ لیا، ملاقات کے دوران قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے  پلان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول (ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، قومی ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانا ہے۔


متعلقہ خبریں