محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

rain expected

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈا پور

رپورٹ کے مطابق شمالی، جنوب مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا ۔اس دوران شمالی، جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تعلیمی ویزے پر سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

آج کم سے کم درجہ حرارت ، کالام منفی 13،لہہ منفی 12، استور منفی06، اسکردو ،قلات منفی 04،دیر،مالم جبہ،چترال،مری اورمیر کھانی میں منفی 03سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں