وفاقی کابینہ کیلئےکسی بھی نام کافیصلہ تاحال نہیں ہوا، عطاتارڑ

Ata Tarar عطا تارڑ

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کیلئےکسی بھی نام کافیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق اسحاق ڈار ایک بار پھر وزارت خزانہ کے امیدوار بن گئے ہیں، ان کے علاوہ مصدق ملک اور محمد اورنگزیب بھی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد ہو گا جبکہ اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائر ہو گئے

ذرائع نے بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے عبد العلیم خان ،پاکستان مسلم  لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی)نے کابینہ میں شامل ہونے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر ، جہانزیب خان بھی دوبارہ معاون خصوصی بننے کا امکان ہے جبکہ بی اے پی (باپ ) پارٹی کے خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

صدارتی انتخابات، آئی پی پی اور ق لیگ کا آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی وترقی کی وزارت احسن اقبال کو نہ ملنےکا امکان جبکہ رانا ثنااللہ کو بھی مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ وفاقی کابینہ آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد حلف اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں