الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے مختلف ارکان کی قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
پٹرول 4روپے 13 پیسے مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی،مولانا عبدالغفور حیدری قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔نثار کھوڑو،جام مہتاب حسین ڈاہر سندھ اسمبلی جبکہ سرفراز احمد بگٹی،پرنس احمد عمر زئی بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
ان کی عام انتخابات میں کامیابی اور حلف سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیاگیا جس کے تحت امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 اور 3 مارچ کو جمع کروائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 3 مارچ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگی۔
موٹروے ایم ٹو یکم اور 2 مارچ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گی
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 مارچ،ان پر ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 9 مارچ جبکہ کاغذات نامزدگی 10 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 14 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی عمارتوں میں 9 سے 4 بجے تک ہوگی۔
علاوہ ازیں سینٹ کی خالی ہونے والی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کردی ۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق سے خالی ہونے والی سینٹ کی ایک نشست پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال حسین،سندھ سے دو خالی نشستوں پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ اور بلوچستان سے خالی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔یہاں پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔