بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین جب کہ عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا ہے جب کہ سندھ میں حلیم عدیل شیخ اور پنجاب میں یاسمین راشد کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔
اعلامیے کے مطابق باقاعدہ اعلان 3 مارچ کو کوئٹہ میں صدر کے عہدے پر انتخابات کے بعد جائےگا۔