مریم نواز کا 300 سے کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

مریم نواز

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو آسان اقساط پر سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کے بعد اس کا اظہار کر خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے سولرسسٹم کی طرف جاناہوگا، جو صارفین 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں انہیں سولر سسٹم دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کی بڑی جماعت بن گئی

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے لیے میرے دل اور چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں۔

میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، امتحانات اور قیدی تنہائی سے گزر کر یہاں پہنچی ہوں، اپوزیشن ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا افسوسناک ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں۔

اپنے پہلے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے منتخب ہونے پراللہ کا شکرادا کرتی ہوں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوریت کے پرچم کو بلند رکھے گا، افسوس ہے آج اپوزیشن نے ایوان کا بائیکاٹ کیا، ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا، جو کافی لمبے عرصے تک رہا، ہم نے اپنے مشکل وقت میں بھی کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔

وفاقی حکومت کی مدت سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

مریم نوازکا کہنا تھا کہ نے کہا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا،نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پیپلزپارٹی، آئی پی پی، ق لیگ اورمسلم لیگ ضیا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ووٹ دیا، میں صرف مسلم لیگ ن کی نہیں آپ سب کی وزیراعلیٰ ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنے مخالفین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ ہر مشکل سہنے کے لیے تیار کیا،میری فتح ہر خاتون، ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔

اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کہاکرتی تھی کہ زندگی آسان نہیں، انہوں نے سکھایاکہ کس طرح حوصلے سے کام کرتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری ترجیح نوجوان ہوں گے، میرے لیے اعزاز ہے کہ اس کرسی پر پنجاب کے خادم اعلیٰ شہبازشریف بھی بیٹھ چکے، شہبازشریف کی کارکردگی کا اعتراف صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا کرچکی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ امید کرتی ہوں کہ سیاسی تفریق سے بالا تر ہو کر تمام اراکین اسمبلی میرا ہاتھ مضبوط کریں گے، تمام اپوزیشن اراکین سے کہتی ہوں میں ہر حلقے کے مسائل کے لیے آپ سے معاونت کروں گی۔

کرپشن کیس، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد

ان کا کہنا تھا کہ آج سے اپنے منشور پر عمل درآمد شروع کروں گی، میری ترجیح ہوگی کے عوام کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے، بزنس کمیونٹی کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے، کرپشن کے لیے زیرو ٹولرینس ہوگی، ہم عوام کے خادم ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو راشن ان کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔مریم نوازنے رمضان میں نگہبان کے نام سے ریلیف پیکج کااعلان کیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے سستے رمضان بازار لگانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ آج سے ہی پرائس کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ اجلاس شروع کررہی ہوں، 60ہزار سے کم آمدن والے مستحق ہیں ان کی مدد ہم پر فرض ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان طلبا کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجیں گے، طلبا کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈز دیں گے، نوجوان کو 25 ہزارماہانہ وظیفہ دیا جائے گا، خواب ہے کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی سے اسکول سے باہر نہ ہو۔


متعلقہ خبریں