مرغی کا گوشت 626 روپے کلو ہو گیا

مرغی کا گوشت chicken rates

مرغی کا گوشت گزشتہ روز سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہو گیا۔

گوشت کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 626 روپے ہو گئی۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں چار روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی کلو تھوک ریٹ 416 روپے ہو گیا۔

ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 63 ہزار کی حد بحال

زندہ مرغی کی فی کلو پرچون قیمت 432 روپے ہو گئی جبکہ انڈوں کی قیمت 239 روپے فی درجن مستحکم رہی۔

گزشتہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 619 روپے تھی جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو پرچون قیمت 427 روپے تھی۔


متعلقہ خبریں