پی ایس ایل 9: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی فتح، لاہور قلندرز کو مسلسل چوتھی شکست


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز کو پی ایس ایل نائن میں مسلسل چوتھی شکست ہے۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

کنگز کے کیرن پولارڈ 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان شان مسعود 10 ،محمد اخلاق 7 اور جیمز ونس 8 رنز بنا آوٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور ،حارث روف ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زمان خان اور احسن حفیظ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قلندرز کے فخر زمان ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوگئے، وہ 6 رنز بنا کر 9 کے مجموعے پر پویلین لوٹے، انہیں اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔

ان فارم صاحبزادہ فرحان اور رسی ویندر ڈوسن نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن 45 کے مجموعے پر ڈوسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

وکٹ پر موجود ایک جانب صاحبزادہ فرحان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

احسن حفیظ 8، جہانداد خان 12، شے ہوپ نے 21 رنز کے ساتھ ٹیم کے اسکور میں اپنا حصہ ڈالا۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔ جارج لِنڈا 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، تبریز شمسی اور حسن علی نے دو دو وکٹیں لیں۔


متعلقہ خبریں