کینیڈا کا طالب علم ٹِم چین گھر سے 670 کلومیٹر دور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے اسکول آف اکنامکس میں پڑھنے جاتا ہے۔
اس طالب علم نے گھر سے اسکول جانے کیلئے اب فضائی سفر شروع کردیاہے، طالب علم کیلگری میں رہتا ہے جبکہ اسکول وینکوور میں ہے، جہاں اپارٹمنٹ بہت مہنگے ہیں۔
طالب علم کے لئے وہاں اپارٹمنٹ لینا بہت مشکل ہے ایک کمرے کے اپارٹمنٹ کا کرایہ اڑھائی ہزار ڈالر تک ماہانہ ہے۔
چین ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
کیلگری سے وینکوور تک کی پرواز 111 ڈالر کی ہے، طالب کے فضائی سفر کے ماہانہ 890 ڈالر بنتے ہیں، جو اپارٹمنٹ کے کرائے سے بہت کم ہیں۔
یہ طالب اس سفر کو سپر کمیوٹنگ کہتاہے، گزشتہ ماہ ٹم چین نے سات بار دوطرفہ سفر کیا، وینکوور میں رہائشی کرائے بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقام افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔