تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے انکے گھر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ سمیت ضروری اشیاء قبضے میں لے لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ چھاپے سے قبل میں نکلنے میں کامیاب ہوگیا، اب میں ایک محفوظ مقام پر ہوں۔ انہوں نے میرے اہلخانہ اور ملازمین کو گھر سے باہر نکالا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھاپہ غیر قانونی ہے، اس فعل پر آئی جی اور ایس پی اسلام آباد کے خلاف عدالت جاؤں گا۔ میرے لیپ ٹاپ کی ضبطگی بھی غیر قانونی ہے، لیپ ٹاپ میں میرا ذاتی ڈیٹا شامل تھا۔
ملکی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے والوں کا یہی حال ہو گا ، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بزدلانہ ہتھکنڈے مجھے خوفزدہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی مجھے اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کسی بھی قسم کی متنازع اور مذہب مخالف پوسٹس سے میرا تعلق نہیں ہوگا۔