پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدید۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8وکٹوں سے شکست دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196رن کا ہدف 18.2اوورز میں پورا کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم کپتان شاداب خان 74 اور آغا سلمان 64 کی شاندار بیٹنگ کھیل کر ناقابل شکست رہے، جبکہ ایلکس ہیلز36اور کولن منرو5رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فاسٹ بولر زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔
قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رن کی اننگ کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخزمان 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی۔ فخر زمان، رسی وین ڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق۔ لورکن ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزا، جاہنداد خان، حارث روف اور زمان خان شامل ہیں۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@IsbUnited win the toss and opt to field first against @lahoreqalandars 🏏#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvIU pic.twitter.com/9HVc2yhbXd
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2024