پی ایس ایل 9: علی ظفر، آئمہ بیگ اور نوری افتتاحی تقریب میں چار چاند لگائیں گے

psl 10 پی ایس ایل

فائل فوٹو


17 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو شام ساڑھے 6 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ ساڑھے 3 بجے شروع ہوجائے گا۔

پی ایس ایل 9: علی ظفر، آئمہ بیگ اور نوری افتتاحی تقریب میں چار چاند لگائیں گے

افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور لیزر شو کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 کا اینتھم گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں