قلعہ سیف اللہ، 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا


بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران 7 فروری دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

مارا جانے والا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: مبینہ نتائج تبدیلی کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی۔ بروقت اور فوری کارروائی سے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں