معروف قانون دان اور جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی انتقال کر گئے


پاکستان کے سینئر قانون دان رشید اے رضوی کراچی میں انتقال کر گئے۔ 

جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار اور کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، وکلا برادری، سیاسی قائدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے رشید اے رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے ساتھ دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

وکلا بر داری نے کہا کہ سینئر وکیل رشید اے رضوی کی جوڈیشری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتقال کر جانے والے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے رشید اے رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کی اور ان کے بلندر درجات کیلئے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ رشید اے رضوی سندھ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر تھے۔

 


متعلقہ خبریں