پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے تیار ہوں۔
سابق کرکٹر نے اپنے ایک بیان میں حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لی گئی ریٹائرمنٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا اگر ٹیم انتظامیہ میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں۔ نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو۔
عماد وسیم نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بتا دی
خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ‘میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔’