پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید نے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا بتا کر دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، چوہدری نثار
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی جانب سے این اے 119 سے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کی تصدیق ان کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی۔
صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ صنم جاوید نے حلقہ این اے 119 میں آزاد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کے پیار اور آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔۔۔!!
سارے پیغامات کا جواب ہے صنم الیکشن نہیں لڑ رہی مگر بے فکر رہیں آپ اس کو اسمبلی میں ضرور دیکھیں گے۔۔۔!! انشاء اللہ
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) January 29, 2024
ہم میاں شہزاد فاروق کی الیکشن کمپین صنم کی کمپین سمجھ کر چلائیں گے پشپا کو ہر حال میں شکست دینی ہے۔۔۔!!!
انشاء اللہ
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) January 28, 2024
صنم الیکشن نہیں لڑ رہی ہے کیونکہ میاں شہزاد فاروق بہترین انداز میں اپنی کمپین چلا رہے ہیں
انشاءاللہ ہم مل کر پشپا کو عبرت ناک شکست دیں گے۔۔۔!!!
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) January 28, 2024
علاوہ ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ تاہم انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، انہیں تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔
پاکستانی 6 ماہ میں 96 ارب سے زائد کی چائے پی گئے
قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ 26 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی ۔
گریڈ 1 تا 18 کی2093خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کوان کو انتخابی نشان دینے کا حکم بھی دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں تین نشانات الاٹ کئے گئے تھے۔