عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
آج برینٹ کروڈ فیوچر 0.39 فیصد کی کمی سے 82.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 41 سینٹ یا 0.5 فیصد گر کر 76.95 ڈالر پر آگئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا
نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر جبکہ کروڈ آئل 76 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔