انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، مریم اورنگزیب


لاہور: مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیئے، سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا جادو کی چھڑی ہے کہ ان کا نام ایک گھنٹہ میں ای سی ایل سے نکال لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شریف فیملی ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی اور عیدالفطر کے تین روز بعد وطن واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پانچ سال خاموش رہا، جو یہ بات کر رہے ہیں وہ بات ہرحکومت کرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے پہلے ذاتیات کے لیے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگاتے رہے۔


متعلقہ خبریں