شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے پہنچ گئے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ

اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک گزشتہ روز جمعہ کو بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فورچون باریسل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ میر پور میں فورچون باریسل اور رنگ پور ایڈر کا پیچ اس وقت جاری ہے اور شعیب ملک باریسل کی پلینگ الیون کا حصہ ہیں جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق، اصل وجہ سامنے آگئی

مشفیق الرحیم اور سو یم یاسر کا ر بھی اسی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے با قاعدہ پلاننگ کے تحت ثنا کے ساتھ شادی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا اور خود میچ میں مصروف ہو گئے۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر فہد مصطفی کو انٹرنیٹ صارفین کی مبارکبادیں؟

شعیب ملک کے اہل خانہ نے شادی کی تصدیق کی ہے تاہم نکاح میں کوئی بھی موجود نہ تھا، شعیب کی والدہ گزشتہ تین ماہ سے انگلینڈ میں ہیں، بھائی عدیل ملک بھی وہاں ہیں ایک بہن سیالکوٹ میں ضرور ہے تا ہم اسے بھی مدعونہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ  پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے معروف اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس بات کا کرکٹر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرکے اعلان کیا اور کیپشن میں الحمدللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن پاک کی آیت لکھی۔

شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کر لی

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنی پوسٹ پر کہا تھا کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔


متعلقہ خبریں