پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرحمان کو لاہور میں انکی رہائشگاہ کے باہر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جب سابق کرکٹر عبد الرحمان اپنے گھر واپس آرہے تھے۔ ڈاکو گھر کے باہر ہی اسلحہ دکھا کر ان سے ایک ہزار ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ: کرکٹ کا بڑا میلہ آج سے جنوبی افریقہ میں سجے گا
اس حوالے سے عبد الرحمان نے بتایا کہ ‘واقعہ شام مغرب کے بعد جوہر ٹاؤن میں گھر واپس آتے ہوئے پیش آیا جب میری گاڑی کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا. واقعے کے وقت میری بیٹی اور اہلیہ بھی ساتھ موجود تھے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ‘ڈاکوؤں نے میری بیٹی پر گن تان لی تھی، ملزموں نے موبائل فون نہیں چھینا تاہم پرس اور جیولری لے کر فرار ہوگئے۔’
Shameeee
افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پنجاب پولیس آج کل چوروں اور ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے… جوہر ٹاون میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن کو انکے گھر. کے باہر سے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جیولری اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے، عبدالرحمن کی آٹھ ماہ کی بیٹی کی کن پٹی پر بندوق رکھی..… pic.twitter.com/O8ZpDtOKxj— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) January 18, 2024
خیال رہے کہ عبد الرحمان پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 2014 میں کھیلا تھا۔