جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقوں میں شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، سکردو منفی7 ، کالام منفی 6، گلگت، گوپس، استور منفی 5، راولاکوٹ منفی 4، قلات اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھند کے باعث موٹروےایم 3 فیض پور سے رجانہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے،موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے عبد الحکیم تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
بی پی ایل :پی سی بی نے کئی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردئیے
دھند کے باعث موٹروے ایم 5 شیر شاہ تا ظاہر پیر ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔
مسافر دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں،سفر کے دوران گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔

