پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سمیت 4 کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کی اجازت دیدی

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سمیت 4 کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کی اجازت دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کرکٹرز کو لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت 4 کرکٹرز کو لیگ کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ جبکہ سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور  وسیم جونیئر کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ساتھ معاہدے ہیں۔

محمد حفیظ کی غیر ضروری مداخلت، قومی کرکٹ ٹیم میں کشیدگی بڑھنے لگی

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹر فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کھیلنے کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل معاہدے کی شقوں کے تحت اجازت دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے کچھ سینیئر کرکٹرز نے بی پی ایل کے لیے این او سی مانگا تھا۔ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔


متعلقہ خبریں