سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم عوام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات 2024 کیلئے ایک بار پھر ” بلے ” کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی ۔
ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 28 دسمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمیں خط لکھا جس میں کہا گیا کہ بلے کے انتخابی نشان کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے یہ نشان کسی دوسری سیاسی جماعت کا الاٹ نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا اب سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان کا کیس نمٹا دیا ہے ۔
لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلے کے انتخابی نشان کیلئے ہماری درخواست التوا کا شکار ہے لہذا ہماری درخواست ہے کہ بلے کا نشان ہمیں الاٹ کیا جائے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر 2023 میں بھی ہم پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں بلے کے انتخابی نشان کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔
ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے کہا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
احمر زمان کا کہنا تھاکہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔ ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کر رکھی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے بلے بازکے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری
دوسری جانب چند روز قبل ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے عام انتخابات کیلئے ” بلے” کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ ٹی ایم پی نےبلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا مانگ تھا۔
ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔
جبکہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگا تھا۔
راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے
خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ” بلے ”کا انتخابی نشان واپس لےلیا گیا ہے۔