نگران حکومت کا تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

electricity

اسلام آباد(شہزاد پراچہ )انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کی شرائط پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں میں اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت حکومت نے تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری

ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام ڈسکوز کو نہ صرف نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کو اب صوبوں کے حوالے بھی نہیں کیا جائے گا،اس کی وجہ صوبائی حکومتیں ڈسکوز کے نقصانات کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہ رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسکوز کو رعایتی ماڈل پر پچیس سال تک کے لیے نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز زیرغور ہے اس تجویزکے تحت نجی شعبے کو ڈسکوز میں میجنمنٹ کنٹرول دئیےجانے کی تجویز ہے۔

سٹیل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن اضافہ

ابتدائی طور پر گیپکو اور حیسکو کونجی شعبے کےحوالے کرنے کی تجویز ہےباقی ڈسکوز کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی تعیناتی کے بعد نجی شعبے کے حوالے کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

تجویز کے تحت نجی شعبہ ڈسکوز کو نقصانانات سے نکالنے کیلئے سرمایہ کاری کریگا جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپریل تک ڈسکوز کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی تعیناتی کا کہا ہوا ہے۔

دوسری جانب بجلی صارفین پرمسلسل بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ڈسکوز بجلی صارفین کے لیے سیلز ٹیکس سمیت فی یونٹ 50 روپے سے زائد تک کے بنیادی ٹیرف کے علاوہ رواں ماہ جنوری میں صرف ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بن جائے گا۔

ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

جس سے بجلی صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گا۔

نااہلی عدالتی فیصلہ موجود ہونے تک ہے، سمیع اللہ بلوچ فیصلہ درست تھا،جسٹس یحییٰ آفریدی کااختلافی نوٹ

صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کااضافی بوجھ ڈالا گیا۔

اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کااضافہ کیا گیا، اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024تک ہونی ہے۔

شریف خاندان کے 4افراد کو کلین چٹ مل گئی

اسی طرح جولائی تا ستمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024 میں کرنیکا منصوبہ ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں