لاہور سے ن لیگ کے متعدد مقامی رہنما آئی پی پی میں شامل


مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور پی پی 149 یوسی 167 سے صدر مسلم لیگ ن ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف وفود کی آئی پی پی پارٹی سیکریٹریٹ لاہور ڈویژن میں مرکزی رہنما محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی ہے۔

صدر ن لیگ حافظ محمد سلیم، رانا زاہد، محمد اشرف طاہر خورشید احمد و دیگر آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

یو سی 43 سے عمران خان سمیت عوامی نمائندوں بھی آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں