نوسرباز سرگر م،لین دین کرنیوالا خود ذمہ دار ہوگا،اخوت فائونڈیشن

akhuwat foundation

دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اخوت فائونڈیشن نے عوام کو خبر دار کردیا


اخوت فائونڈیشن نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ”اخوت اسلامک مائیکرو فنانس” ایک بلا سود قرضوں کی فراہمی کا رفاعی ادارہ ہے جو اپنے برا نچ نیٹ ورک کے ذریعے بلاسود قرضوں کا اجراء اور اقساط کی وصولی کرتا ہے ۔

چودھری پرویز الہٰی دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

ترجمان اخوت فائونڈیشن کے مطابق ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ادارہ اخوت بلا معاوضہ پاکستان بھر سے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

اخوت کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات سے کسی قسم کی کوئی فیس یا معاوضہ وصول نہیں کیا جاتا۔

انتخابات میں 8 کا عدد بہت ہی خطرناک ہے، لالہ رخ

اس کے علاوہ کسی بھی طالب علم کو اخوت کی طرف سے کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے کوئی سکالر شپ، معاوضہ یا ایسی کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔

چند جرائم پیشہ افراد اور جعلی اداروں کی جانب سے بد دیانتی و دھوکہ دہی کی غرض سے اخوت ایجو کیشنل سروسزکا نام استعمال کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو سکالر شپ فراہم کرنے کے نام پر بطور ٹیسٹ فیس رقم بٹورنے کی ٹھوس معلومات موصول ہوئی ہیں ۔

9مئی کے واقعات ،زرتاج گل نے بھی معافی مانگ لی

اس مقصد کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہے ہیں ۔

براہ کرم ان سے خبر دار رہیں، اخوت ایسے کسی بھی جعلی ادارے یافرد کے ساتھ لین دین کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں