کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے پر آ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7 ہزار 59 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی قیمت کے ساتھ ساتھ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

