پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی 9 مئی کے مقدمہ میں ضمانت کنفرم ہو گئیں۔
سابق ایم پی اے رائے ظہور کھرل، پی ٹی آئی امیدواران خالد زبیر نثار ڈوگراور عائشہ نذیر جٹ کی ضمانت بھی منظورہو گئی ہے، مقدمہ میں تینوں رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری کے خلاف بورے والا میں 9مئی کے احتجاج پر تھانہ ماڈل ٹاون میں درج مقدمہ نمبر 577/23 میں ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رائے ظہور کھرل پی ٹی آئی امیدواران قومی اسمبلی حلقہ این اے 156خالد نثار ڈوگر اور عائشہ نذیر جٹ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔
عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ نذیر جٹ احتجاج کے وقت موجود نہیں تھیں اورایف آئی آر کے ملزمان میں کسی خاتون کا ذکر نہیں ہے۔
جبکہ بجلی چوری کے مقدمہ میں بھی عدالت نے عائشہ نذیر جٹ اور خالد نثار ڈوگر کی عبوری ضمانتیں 15جنوری تک منظور کرلیں۔ اس حوالے سے عائشہ نذیر جٹ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہے بوگس مقدمات میں ریلیف دے رہی ہے۔بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے میٹر نہ میرے نام ہے اور نہ میرے استعمال میں ہے۔