انٹربینک میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی سستے ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے
جس کے بعد امریکی کرنسی 282 روپے 20 پیسے سسے کم ہو کر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوئی۔
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 2 فیصد تک کمی
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/eQ99deOfSL#SBPExchangeRate pic.twitter.com/l5N8iEiQNa
— SBP (@StateBank_Pak) December 28, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروبار کے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی
دوسری جانب سعودی ریال 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 75 روپے جبکہ اماراتی درہم 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 77 روپے کا ہو گیا ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانو ی پائونڈ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے ہو گئی ہے۔
