عام انتخابات میں کئی حلقوں پر باپ بیٹا ، میاں بیوی اور بھائی آپس میں آمنے سامنے آ گئے۔
بلوچستان کے حلقہ پی بی 16 پر مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر فائق علی جمالی، ان کی اہلیہ اور ضلعی چیئرمین راحت جمالی اور ان کا بیٹا اسفند یار جمالی امیدوار ہیں۔
اسی طرح حلقہ پی بی 17 پر سابق وزیر اعلٰی بلوچستان جان محمد جمالی، ان کی بیٹی سینیٹر ثناء جمالی اور بیٹا فاروق جمالی بھی بطور امیدوار سامنے آ گئے ہیں۔
انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ، پختونخوا حکومت نے ایف سی کی خدمات مانگ لیں
کراچی کے این اے 255 پر سابق وزیراعظم مرحوم ظفراللہ جمالی کے 2 بیٹے عمر خان جمالی اور جاوید خان جمالی بھی امیدوار ہیں۔
بلوچستان کے حلقے پی بی 4 بارکھان کی نشست پر سردار عبد الرحمان کھیتران کے مقابلے میں بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ عبدالانعام شاہ کھیتران پیپلز پارٹی جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔